ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 62دکانیں سیل، 14گرانفروش گرفتار

    ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 62دکانیں سیل، 14گرانفروش گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 63 دکانیں سیل، چینی کی زائد قیمت وصول کرنے پر 14 دکاندار گرفتار، فلنگ اسٹیشنوں سمیت متعدد دکانداروں کو جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی ٹیموں نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 1177 دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 51 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی51 دکانوں کو سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 13 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شیر شاہ بلاک مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 9 دکانیں سیل کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے نشاط کالونی میں 12 دکانوں کو سیل کر دیا۔ 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے کا فلنگ اسٹیشنز ماڈل ٹاؤن اور کاہنہ کا بھی دورہ کیا۔ ماڈل ٹاؤن اور کاہنہ میں واقع ٹوٹل فلنگ اسٹیشنز کو چیک کیا گیا اور فلنگ اسٹیشنز پر ریٹس، مقدار، وزن اور پیمائش کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث فلنگ اسٹیشنز کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 323 انسپکشنز کی گئیں اور 60 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 14 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور 14 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 76 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -