اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنا قابل مذمت ہے،اسفن یار بھنڈرا
لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رہنما اسفن یار بھنڈرا نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنے 11اگست1947کے خطاب میں اقلیتوں کے بارے میں واضح طور پر کہا تھا کہ " اقلیتی“ آزاد ہیں۔ اسفن یار بھنڈرا کا کہنا ہے کہ ہم اقلیتوں کو ان کے مذہنی حق سے محروم نہیں رکھ سکتے اورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی جنہوں نے مندر کی تعمیر کو اسلام کے مخالف اور ریاست مدینہ کی توہین قرار دیا ہے ہم ان کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔