حمزہ شہباززندان جبکہ چینی چور ایوان میں بیٹھے ہیں، سلیم رضا

حمزہ شہباززندان جبکہ چینی چور ایوان میں بیٹھے ہیں، سلیم رضا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعات محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حمزہ شہباززندان جبکہ چینی چورایوان میں بیٹھے ہیں۔ ''سونامی پارٹی'' کے اقدامات شہرت کے سواکچھ نہیں،ریاست اناڑیوں کے تجربات سے نہیں چلتی،افسوس ا رباب اقتدار کو اپنا آئینی کرداراداکرنے میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمران قومی معیشت کو مضبوط بنیادفراہم کرنے میں ناکام رہے۔

حکمران جماعت اپنے منفی ایجنڈے پرگامزن ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کو ریاست کیلئے متعین کردہ اہداف حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جمہوریت کیلئے شدید خطرہ ہے،عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کادورواپس نہیں آسکتا۔وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی کے وفاقی وصوبائی وزراء نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ نیب کوصر ف اپوز یشن ہی کر پٹ نظر آ تی ہے عمران نیازی کی چھتر ی تلے بیٹھے کر پٹ افراد کیخلا ف نیب کارروائی کیو ں نہیں کر تا؟۔پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو گی تو سب پکڑے جا ئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -