چیف ایگزیکٹو لیسکو آج فیس بک پر الیکٹرانک کچہری لگائیں گے

چیف ایگزیکٹو لیسکو آج فیس بک پر الیکٹرانک کچہری لگائیں گے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آج مورخہ 8جولائی کوLESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے۔

ترجمان لیسکو کے مابق یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -