لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفدکی چیمبر آف کامرس کے صدرسے ملاقات

  لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفدکی چیمبر آف کامرس کے صدرسے ملاقات

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال چودھری نے وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری پرویز الطاف، عابد نواز، صداقت مغل، عمران شیخ، عمر شریف اور امجد حسین شریک تھے۔ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رکن عابد نواز کے بیٹے کو کینسر تشخیص ہونے کے بعد صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے مکمل علاج کروانے کی ذمہ داری لی تھی۔ علاج مکمل ہونے پر محمد اقبال چودھری نے عرفان اقبال شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیلڈ اور خصوصی تعریفی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ صحافتی برادری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں تک ہو سکا میں صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہوں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -