پیف پارٹنرز کے ساتھ کئے معاہدے پر عمل درآمدکیا جائے، حامد ناصر

پیف پارٹنرز کے ساتھ کئے معاہدے پر عمل درآمدکیا جائے، حامد ناصر

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) پی پی آئی کے چیئرمین حامد ناصر اور جنرل سیکرٹری غلام شبیر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پیف پارٹنرز کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔پیف پارٹنرز اور پیما کو انرولمنٹ کے مطابق گذشتہ 4ماہ کی مکمل ادائیگیاں فی الفور کی جائیں اور نئے داخلوں کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، وزیر قانون راجہ بشارت، چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ایم ڈی پیف کی طرف سے غیر قانونی طریقے سے کینسل کئے گئے سکولز کو بحال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے پیف سکولز کو سپیشل ریلیف پیکیج دیا ہے۔ حامد ناصر نے مزید کہا کہ ایس آئی ایس کے طلباء کی 100فیصد ادائیگیاں کی جائیں۔ پیف پارٹنرز کے ساتھ کئے گئے معائدہ کی پاسداری کی جائے۔ پارٹنرز پر ناجائز مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں۔

اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم مرادراس، ایم ڈی پیف اور انکے ٹاؤٹ زبیدالحسن کو فی الفور انکے عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ پیف سکولز کا نظام صحیح طریقے سے چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم دوست وزیر تعلیم چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -