سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے،منشاء پرنس

  سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے،منشاء پرنس

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور سیاسی انتقام ہے جس کا نا سر ہے نا پاؤں ایسی ہزاروں رپورٹ روز جاری ہوتی ہے۔آج تک بھٹو شہید کو انصاف نا مل سکا۔ اس وقت جابر شخص نے غیر ملکیوں کی خوشنودی کے لیئے ایک ملک کے وزیر اعظم کا تختہ الٹ دیا اور اپنی خود ساختہ حکومت قائم کی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پارٹی ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاء پرنس،

صدرزون172 استاد عبدالکریم میؤ اور رہنماء وقاص منشاء پرنس،ملک غلام عباس،خالد محمود بھٹی، عبدالرؤف، امجد علی جٹ،غلام حسین،اللہ رکھا،رانا اقبال،رشیدہ باجی،سدرہ بی بی نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

الیکشن 2018 میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رائیونڈ میں جلسے نے متبادل امیدواروں کی نیندیں حرام کر دی تھیں۔

پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ منظم کرنے کے لئے ناراض کا رکنوں سے مل کر ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے جس کے تحت پارٹی کارکنوں کو عزت دی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائد جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کے اصولوں پر آج بھی عمل پیرا ہیں اسی لئے پارٹی کے لئے دل و جان سے ہر وقت حاضر ہیں۔پارٹی رہنماء چوہدری وقاص منشا ء پرنس نے کہا کہ پانچ جولائی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جو دنیا میں بھٹو شہید کا تختہ الٹانے کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا جب ایک جابر شخص نے بھٹو حکومت کا تختہ الٹا کر امریکی خوشنودی حاصل کی بدلے میں ذلت و رسوائی اس کا مقدر ٹھہری۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی رہنماء پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے منظم طریقے سے عمل پیرا ہیں اور بہت جلد ناراض کارکن اور جیالے پارٹی کے شانہ بشانہ نظر آئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -