جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مفتی احمد علی کے چچا انتقال کر گئے

  جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مفتی احمد علی کے چچا انتقال کر گئے

  

لاہور (پ ر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا مفتی احمد علی کے چچا محترم عبدالخالق گذشتہ روز اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان اچھرہ لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مولانا مفتی احمد علی کے چچا عبدالخالق کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی، پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -