چوہدری نذیر احمد اپنے علم و فن میں اپنی پہچان آپ تھے،چودھری دبیر
لاہور(سٹی رپورٹر)چوہدری نذیر احمد مرحوم اپنے علم و فن میں اپنی پہچان آپ تھے۔ مرحوم نے آل پنجاب گورنمنٹ (کالجز) لیکچرار اسسٹینس ایسوسی ایشن کے مردہ گھوڑے کو چاک و چوبند کیا۔ اپنی کمیونٹی کی شیرازہ بندی کو ختم کر کے کمیونٹی کو ایک سوچ اور جھنڈے تلے اکٹھا کیا۔ مرحوم زندگی کے ہر ایک شعبے پر مکمل گرفت رکھتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار آل پنجاب گورنمنٹ (کالجز) لیکچرار اسسٹینس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری محمد دبیر احمد نے ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ”ایپلا“ چوہدری نذیر احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ تعزیتی ریفرنس کی روح پرورتقریب میں مرحوم کے بھائی چوہدری عاشق علی لاہور کے معروف نیوز ایجنٹ، مرحوم کے بیٹے چوہدری خلیق احمد کے اعلاوہ ”ایپلا“ کے سینئر نائب صدر محمد بوٹا، نائب صدر فی میل ڈاکٹر سیدہ نسیم رضا، سیکرٹری انفارمیشن صدر ساہیوال ڈویژن محمد شہباز حیدر، صدر لاہور ڈویژن محمد جمیل، غلام سرور، کبیر احمد، ضلع سیالکوٹ سے جمشیدا ٓفتاب، محمد مرسلین،حافظ حسن فاروق، حافظ عثمان، سنیل پرویز، راولپنڈی سے ناصر محمود، گوجرانوالہ سے ڈاکٹر سیدرضا سلطان، عبدالخالق، محمد عارف چیمہ، شاہد محمود ذیشان احمد، مختار احمد، محمد سلیم، محمد اکرم بٹ، گجرات سے شہزادی یاسمین، محمد انور، نثار احمد، حافظ آباد سے محمد عثمان، نارووال سے شازیہ کوثر، شیخوپورہ سے محمد نعیم، محمد عمر، کاشف محمود، جہلم سے سید ہارون شاہ، محمد فاروق، عشرت، نعمان حیدر کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقوں سے لیکچرار اسسٹینس ایسوسی ایشن کے ورکرز، عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرمرحوم کے بھائی چوہدری عاشق علی نے کہا ہمارے مرحوم خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے ہوئے تھے۔مرحوم کے بیٹے چوہدری خلیق احمد نے کہا کہ ہم اپنے والد کے مشن اور خدمت پروگرام کو جاری و ساری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔ انشاء اللہ ان کے نام کو انسانیت کی خدمت سے زندہ رکھیں گے۔ آخر میں مرحوم چوہدری نذیر احمد کے لئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔