اے سی ماڈل ٹاؤن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ نو کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

  اے سی ماڈل ٹاؤن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ نو کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کاہنہ نو کا دورہ کیا۔سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا گیا۔ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، گائنی وارڈ، ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔کاہنہ نو ہسپتال میں داخل مریضوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ ڈاکٹروں اور سٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ڈاکٹروں اور سٹاف کو مریضوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی خصوصی ہدایت کی گئی۔ انسانی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی ڈاکٹروں کو نصیحت۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاہنہ نو ہسپتال کا دورہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایم اے کاہنہ ہسپتال ڈاکٹر فیض الحسن کا کہنا تھا کہ کاہنہ ہسپتال میں کرونا ڈیسک اور متعلقہ سٹاف کیساتھ دیگر امراض کے آپریشن و علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید کہاکہ سٹاف کو ہدایات کی گئی ہے کہ مریضوں اور لواحقین کیساتھ احسن سلوک رکھے۔کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -