حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عوام کو بوکھلا کے رکھ دیا ہے، اشرف بھٹی

  حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عوام کو بوکھلا کے رکھ دیا ہے، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا شائد پی ٹی آئی حکومت کی ترجیع ہی نہیں ہے۔ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عوام کو بوکھلا کے رکھ دیا ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کا سبب بنتا ہے اس وقت زخیرہ اندوز مافیا کھل کر لوٹ مار کرہا ہے اور عمران خان کی حکومت گڈ گورنس کی بیان بازی پر لگی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں۔

اور ان حالات میں قرطینہ سنٹرز میں کام کرنے والے طبی عملہ کو پیپلزپارٹی خراج تحسین پیش کرتی ہے جو ان حالات میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طبی عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -