اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ کرنے کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ کرنے کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن اسوہ آفتاب نے دو سال اورنج لائن منصوبے کو مکمل نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے دو سال بعد بھی اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔اورنج لائن منصوبے پر قوم کا اربوں روپے لگ چکا ہے۔بزدار حکومت اورنج لائن منصوبے کو بھی پشاور بی آر ٹی کی طرح کھنڈرات میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور حکومت میں اورنج لائن ٹرین کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا تھا۔بزدار حکومت دو سالوں میں 20کام مکمل نہیں کر سکی۔

منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہورہا ہے۔

یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا از خود نوٹس لیا جائے۔عدالت پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -