اسسٹنٹ کمشنرز کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے مختلف مقامات کے دورے

  اسسٹنٹ کمشنرز کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے مختلف مقامات کے دورے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورے کیے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 112 سید پور کا دورہ کیا اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 127 ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اور ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی اور کوئی ڈینگی لاروا نہ ملا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی 56 عزیز بھٹی زون ٹیم نمبر 2 کا دورہ کیا۔ لاروا کی چیکنگ کی۔ کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔

افسران نے گھر گھر جا کر ڈینگی سے حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی بھی دی۔

انہوں نے یو سیز مکینوں سے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور سروئلنس کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ڈینگی سپرے کو جاری رکھنے کی ہدایات کیں. گھروں کی چھتوں، ائیر کولرز اور اردگرد کے ماحول کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے یو سی مکینوں کو ائیر کولرز، چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی خصوصی تلقین کیافسران نے ڈینگی ٹیموں کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر توجہ دینے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے دورے کئے جا رہے ہیں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -