سب ڈویژن کوٹ خواجہ سعید میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

  سب ڈویژن کوٹ خواجہ سعید میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای رشید احمد خان کی زیر نگرانی ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید عثمان غنی ڈوگراور فیلڈ اسٹاف نے شہباز روڈ، بند روڈ، کھوکھر گاؤں اور بھمہ گاؤں کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل55کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ14 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ڈی او عثمان غنی ڈوگر کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں ایک انڈسٹری کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی استعمال کرتے پکڑا جبکہ3میٹر ڈائریکٹ سپلائی،6بوگس میٹر،2میٹر ٹمپرڈ،ایک میٹر شنٹ اورایک میٹر ڈسپلے اوپن کے کیسزتھے۔تمام کنکشن منقطع کرکے70ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -