انجمن تاجران منٹگمری روڈ کا اجلاس،ٹیکسز و دیگر مسائل پر بحث

انجمن تاجران منٹگمری روڈ کا اجلاس،ٹیکسز و دیگر مسائل پر بحث

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے اجلاس میں صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تاجربرادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں کے مسائل اور لاگو کیے جانے والے ٹیکسز بھی زیر بحث رہے۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے عامر مرزا کو جنرل سیکرٹری منٹگمری روڈ نامزد کردیا گیا جس پر تاجربرادری نے شاہد نذیر چوہدری پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا امید کی ہے انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ جلد اور بہتر ہو نگے اور آپس کی نا اتفاقی بھی ختم ہو نگی اورمبارکباد پیش کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منٹگمری روڈ شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ہمارے اوپر ظالمانہ ٹیکسز نہ لگائے جائیں تاجربرادری کے مسائل کو حکومت کے سامنے رکھیں گے اور جو بھی مسائل ہوں گے انہیں فی الفور حل کروایا جائے گا۔

شاہد نذیر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تاجر برادری احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے تاکہ کرونا وائرس جیسی وباسے بچا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -