علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، بیسڈ پروگرامز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، بیسڈ پروگرامز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری

  

لاہور) پ ر (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2020ء میں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے جو کہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر میاں محمد ریاض کے مطابق منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے فراہم کردہ موبائیل نمبرز پرایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں اور بذریعہ ڈاک خطوط بھی ارسال کئے گئے ہیں جن میں انہیں 10جولائی2020 تک داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے بینک چالان یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرکے داخلہ فیس مسلم کمرشل بنک، الائیڈبنک، یونائیٹڈ بنک اور فرسٹ ویمن بنک میں جمع کرادیں۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نیشنل بنک میں بھی اپنی فیس جمع کرسکتے ہیں۔

نے کہا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی واضح ہدایات پر میرٹ لسٹ مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔جن پروگرامز کی میرٹ لسٹ جاری کردی کئی ہیں ان میں ایم ایس سی)ماس کمیونیکیشن(ٗ ایم ایس سی)فارسٹری ایکسٹنشن( اور ایم ایس سی)انوائرمنٹل ڈیزائن(شامل ہیں۔ ایم اے (TEFL)ٗ ایم اے(EPM)ٗ ڈپلومہ اِن (EPM)ٗ ای ایل ایم اور TEFLکی فہرستیں فی الحال بن رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -