رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل کر لیاگیا، احمد عزیز تارڑ

  رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل کر لیاگیا، احمد عزیز تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور مون سون کے دوران واسا کی طرف سے جلد نکاسی آب کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔لارنس روڈ کے دورے کے موقع پر انہیں بتایا گیا کہ واسا کی طرف سے لارنس روڈ پر15کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔یہاں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 1.37 ملین گیلن استعداد کا حوض تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ تالاب نواحی علاقوں سے بارش کے ایک سو ملی میٹر پانی کو سنبھال سکتا ہے۔
رواں مون سون کے دوران لارنس روڈ کے ملحقہ علاقوں سے آنے والا بارش کا پانی سٹور کرنے کے لیے اس حوض کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے لکشمی چوک میں ڈسپوزل سٹیشن اور ایمرجنسی کیمپ کا معائنہ کیا۔انہوں نے جی پی او چوک میں حاجی کیمپ ڈرین کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کو قرطبہ چوک میں نکاسی آب کے لئے کئے جانے والے اقدامات کیے بارے میں بریفنگ دی گئی۔