436 مقامات پر چھاپے، 34 فوڈ پوائنٹس سیل

436 مقامات پر چھاپے، 34 فوڈ پوائنٹس سیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایات پرملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں ایک ہزار 436 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 166 کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 34 فوڈ پوائنٹس سیل،155 کوبھاری جرمانے جبکہ 17کی پروڈکشن پر پابندی عائد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مصنوعی فلیورز سے جوس تیار کرنے پر کوٹ نور شاہ لاہور میں معروف جوس فیکٹری سیل کر دی۔ ساقی فوڈ انڈسٹریز پروڈکشن یونٹ میں موجود 7ہزار 800 لیٹر مضر صحت جوس تلف کرکے مقدمہ درج کروادیا۔جھنگ روڈ فیصل آباد پرملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر ملک عبدالرؤف مرچ فیکٹر ی کو سیل کرتے ہوئے 3ہزار620 کلوملاوٹی مصالحے تلف جبکہ 3گرائنڈنگ مشینیں ضبط کرلی گئیں۔ملتان کی میٹ سیفٹی ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزیوں پرنفیس چکن شاپ،اوکاڑہ میں امجد چکن سیل سنٹر جبکہ مظفرگڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کیمیکلز کے استعمال پر شان گڑ پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 10ہزار 803 لٹر ملاوٹی دودھ،301 کلو مضر صحت گوشت،7 ہزار 826 لیٹر ناقص پانی اور131کلو گھی تلف کیا گیا۔

صوبے کے تمام اضلاع میں 13 لاکھ51 ہزار 408 روپے مالیت کی انتہائی ناقص خوراک تلف کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -