پاکستان میں ویوو سمارٹ فون کوتین سال مکمل

پاکستان میں ویوو سمارٹ فون کوتین سال مکمل

  

لاہور(پ ر)اپنے جدت سے بھرپور سمارٹ فونز کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے برانڈ vivo نے پاکستان میں کامیابی سے تین سال مکمل کر لیے ہیں۔ اتنے کم عرصہ میں ویوو نے پاکستانی مارکیٹ کے بدلتے رجحانات کو سمجھتے ہوئے اپنے نوجوان صارفین کے لیے جدید اور نئے فیچرز سے مزین سمارٹ فون متعارف کروائے، جنہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ویوو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ایرک کانگ کا کہنا تھا کہ ''ویوو کی جانب سے ہمیشہ اپنے جدت کے سفر کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ویوو پاکستان میں صف اوّل کا برانڈ بن گیا ہے۔ یقیناً یہ مقام حاصل کرنے میں ہمیں اپنے صارفین، چینل پارٹنرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کی بھرپور معاونت حاصل رہی ہے۔''گذشتہ تین سال کے دوران ویوو نے پاکستان میں بہت سی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی ہیں، فل ویوو ڈسپلے کی بات ہو، پاپ اپ سیلفی کیمرہ، یا سکرین کے اندر لگے فنگر پرنٹ سکینر کو دیکھا جائے، ویوو ہی وہ واحد کمپنی ہے جو پاکستان میں نت نئے رجحانات کو متعارف کرواتی آئی ہے۔

مزید :

کامرس -