کورونا پھیلنے کا خطرہ، عید پو لوگ گھروں میں رہیں: عمرا ن خان، ایئر مارشل ارشد ملک 3سال کیلئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات، ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017میں ترمیم کا معاملہ موخر

کورونا پھیلنے کا خطرہ، عید پو لوگ گھروں میں رہیں: عمرا ن خان، ایئر مارشل ارشد ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وفاقی کابینہ نے ائرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دی۔پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترمیم کا معاملہ موخر کر دیا گیایہ فیصلے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی امور کا، جائزہ لیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق کے مطابق ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے اور وہ 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد باقی عرصہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوں گے، ائرمارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا وفاقی کابینہ نے عوام سے عید الاضحی گھروں میں منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیرپر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبامزید پھیلنے کا بہت خدشہ ہے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے،تمام مشکوک لائسنس پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے دور میں جاری کیے گئے،کورونا وبا کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی،ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کی صرف 2لیبارٹریز تھیں اب 129 ہیں،وزیراعظم نے عید الاضحی اپنے گھر میں منانے کا فیصلہ کیاہے،معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو کورونا وبا سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا سے پاکستان بہت کم متاثر ہوا ہے،کورونا وبا کی روک تھام کے لیے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی،وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی اپنائی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے میں این سی او سی نے بطور ادارہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کی صرف 2لیبارٹریز تھیں اب 129 ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عیدا لاضحی پر کورونا وبا پھیلنے کا بہت خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عید الاضحی اپنے گھر میں منانے کی ہدایت کی ہے،عوام بھی عید الاضحی پر باہر جانے کی بجائے گھروں میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا،وفاقی کابینہ نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی کو سراہا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام نے غریب اور پسماندہ طبقوں کی مدد میں اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم نے ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جن پائلٹس کے کاغذات مشکوک تھے انہیں پہلے ہی گرانڈ کر دیا گیا تھا،پی آئی اے اور سی اے اے کے ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے،

وفاقی کابینہ

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ٰ)ملک بھر میں کورونا سے مزید70 افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ 2253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4881 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 235899 تک پہنچ گئی اب تک پنجاب میں 1899، سندھ میں 1614 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام ا?باد میں 140، بلوچستان میں 124، ا?زاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ ا?ج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2253 کیسز اور 63 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1390 کیسز اور 42 اموات، پنجاب سے 706 کیسز 15 ہلاکتیں، بلوچستان 27 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 63 کیسز 3 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 41 کیسز اور گلگت سے 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 706 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کیمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 82669 اور ہلاکتیں 1899ہوچکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 47087 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے کورونا کے 27 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے ا?ئی ہے جو صوبائی پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 10841 اور ہلاکتیں 124 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 6131 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے ا کورونا کے مزید 63 کیسز اور 3 اموات سامنے ا?ئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13557 اور اموات 140 ہوچکی ہیں۔آزاد کشمیر سیکورونا کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1383 اور اموات کی تعداد 36 ہے۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1587 اور اموات 30 ہے۔سندھ میں منگل کو کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1614 ہوگئی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1390 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 97626 تک جاپہنچی ہے۔پیر کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1038 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28236 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صوبے میں 16549 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں

کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -