برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ واد ی میں آج مکمل ہڑتال، آزاد کشمیر میں بھی تقاریب ہونگی

    برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ واد ی میں آج مکمل ہڑتال، آزاد کشمیر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان شہیدکشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے چوتھے یوم شہادت کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال ہو گی کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ سیدعلی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں برہان وانی اور 13جولائی 1931کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ برہان وانی کو بھارتی فوجیوں نے ان کے دو ساتھیوں سرتاج احمد اور پرویز احمد کے ہمراہ 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ماورائے عدالت قتل کردیاتھا۔سیدعلی گیلانی نے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آٹھ جولائی کا دن شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر منائیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بدھ اور13جولائی کو مکمل ہڑتال کریں اور پورے مقبوضہ کشمیر میں مزار شہداء میں دعائیہ تقاریب منعقد کر کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں برہان وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کل پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی بھی اپیل کی ہے تاکہ عالمی برداری خاص طورپر اقوام متحدہ کویہ پیغام دیاجاسکے کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری تسلط کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں۔آزاد کشمیر میں بھی برہان وانی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس موقع پردارالحکومت مظفرآباد میں سب سے بڑی منفرد ریلی پاسبان حریت کے زیر اہتمام برھان وانی چوک میں نکالی جائے گی۔ کشمیری نوجوانوں کا ایک بہت بڑا دستہ شہدائے کشمیر کو سلامی پیش کرے گا جبکہ اسی مناسبت سے آزاد کشمیر بھر میں بے شمار تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے
یوم شہادت

مزید :

صفحہ اول -