برازیل کے صدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  برازیل کے صدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  

برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کے صدر جائیر بولسونارو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جائیر بولسونارو نے گذشتہ روز بخار اور دیگر علامات ظاہر ہونے پر چوتھی بار اپنا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔برازیلی صدر متعدد بار کورونا کے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے عام فلو قرار دے چکے ہیں اور ان کے ریاستی گورنروں سے لاک ڈاؤن ہٹانے یا نرم کرنے کے معاملے پر شدید اختلافات رہے ہیں۔ جائیر بولسونارو کا کہنا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا جانا چاہیے کیوں کہ یہ معیشت کے لیے اچھا نہیں ہے،گذشتہ روز انہوں نے فیس ماسک پہننے کے قوانین میں بھی نرمی کا اعلان کیا تھا۔اپنے ایک حالیہ بیان میں برازیلی صدر نے کہا کہ ان کا بخار ختم ہوگیا ہے اور اب وہ بالکل ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔برازیل کی وزرات صحت کی جانب سے کووڈ 19 کا ڈیٹا چھپانے پر بھی تنقید کی جاتی رہی ہے جب کہ جائیر بولسونارو کا کہنا ہے کہ میڈیا صرف خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔

برازیل

مزید :

صفحہ اول -