جے آئی ٹی سے ڈرا کر مجھ سے فرمائشی کام نہیں کروایا جا سکتا،آفاق احمد

  جے آئی ٹی سے ڈرا کر مجھ سے فرمائشی کام نہیں کروایا جا سکتا،آفاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا سے پیسے لینے کی رپورٹ مسترد کرتا ہوں۔ جے آئی ٹی سے ڈرا کر فرمائشی کام نہیں کروایا جا سکتا۔ نثار مورائی جرائم پیشہ شخص ہے، الزامات سے دکھ ہوا۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزا نے مجھے پیسے دیئے، اس بات کا دکھ ہوا۔ دنیا جانتی ہے ایک شخص بھی مجھ پر ایسا الزام نہیں لگا سکتا۔ شہر کے لوگوں کے ساتھ پیپلز پارٹی زیادتی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی سے ڈرا کر مجھ سے فرمائشی کام نہیں کروایا جا سکتا۔ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے ر ہنما عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی میں آفاق احمد کا نام ہے۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے نقد رقم اور ہتھار آفاق احمد کو دیئے۔
فرمائشی کام

مزید :

صفحہ اول -