امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی

  امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس ایشو پر عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کیلئے باقاعدہ خط لکھ دیا۔عالمی ادارہ صحت کی طرف سے چین کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار نہ دینے پر صدر ٹرمپ عالمی ادارے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔اس سے پہلے بھی وہ کئی بار عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے اور اس ادارے سے علیحدگی کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔اب ان دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان کی انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کیلئے باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -