حکومت بے بس، وزیر لاچار لاہور میں آٹا بحران شدید 20 کلوکا تھیلا 1100کا ہوگیا

حکومت بے بس، وزیر لاچار لاہور میں آٹا بحران شدید 20 کلوکا تھیلا 1100کا ہوگیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں آٹا کی قیمت کا مسئلہ جوں کا توں ہے، حکومت اور فلور ملز میں طے شدہ قیمت پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ مارکیٹ میں 860 روپے والا 20 کلو آٹا کا تھیلا1100 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل آٹا کے تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 850 روپے کی گئی تھی۔ فلور ملرز کے تحفظات کے بعد اب نئی قیمت 860 روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمت پر عملدرآمد کے لئے حکومت اور فلورملز ایسوسی ایشن کے درمیان سرکاری گوداموں سے گندم 1475 روپے فی من دینے پر اتفاق ہوا لیکن سرکاری گوداموں سے گندم کا اجرا کیا اور نہ ہی فلورملز نے آٹا کی قیمت میں کمی کی۔حکومت کی مقرر کردہ قیمت 860 روپے کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا 1020 سے 1100روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا، آٹا کی قیمت کنٹرول نہیں ہو رہی۔ حکومت جس قیمت کا اعلان کرتی ہے، اس پر عمل بھی کرائے۔یاد رہے کہ فلور ملوں کو سستی گندم کا اجرا ہونے کے بعد بھی مارکیٹ میں آٹا سستا ہونے میں چند روز مزید لگنے کا امکان ہے۔

گندم بحران

مزید :

صفحہ اول -