کورونا وبا سے متعدد معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہوئے، عارف علوی

کورونا وبا سے متعدد معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہوئے، عارف علوی

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب خان نے ملاقات کی ہے۔کمپنی کے سربراہ نے صدر مملکت کو 6 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔رقم ہلال احمر سوسائٹی کے کورونا وائرس کے پیش نظر کئے جانے والے امدادی اقدامات کیلئے استعمال کی جائے گی۔صدر مملکت نے غریب خاندانوں کی امداد اور ہلال احمر کی مدد پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کے خوش حال طبقات غرباء کی امداد کیلئے حکومتی کاوشوں میں حصہ لیں۔ کورونا وبا کے باعث متعدد معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہوئے، ان مسائل کے تدارک کیلئے معاشرے کے تمام طبقات مل کر کوشش کریں۔اس موقع پر عرفان وہاب خان نے صدر مملکت کو بتایا کہ ٹیلی نار کمپنی پی آر سی ایس کے ساتھ ملکر 9اضلاع کے 4500غریب خاندانوں کو فودراشن پیکس اور انتہائی متاثرہ 11اضلاع میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سٹاف میں پی پی ایز فراہم کرنے کیلئے تعاون کیا ہے۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -