قرض کی اصل رقم کے التوا کی سہولت میں ستمبر تک مزید توسیع کر دی گئی

  قرض کی اصل رقم کے التوا کی سہولت میں ستمبر تک مزید توسیع کر دی گئی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر 2020ء تک بڑھا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر 2020ء تک بڑھا دی چونکہ کوورنا وائرس کی وبا مسلسل چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور گھرانوں کے نقد کے بہاؤ پر اثر انداز ہورہی ہے اس لیے بینک دولت پاکستان نے 30 ستمبر تک قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ سہولت صرف چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی فنانسنگ، صارفی فنانسنگ، مکاناتی فنانس، زرعی فنانس اور مائیکرو فنانس کے لیے دستیاب ہوگی،یہ سہولت کارپوریٹس اور کمرشل قرض گیروں کو نہیں دی جارہی ہے کیونکہ ان کے قرضوں کی بڑی رقم پہلے ہی مؤخر کی جاچکی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ مزید کاروباری ادارے اور گھرانے جو پہلے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے اب مستفید ہوسکیں گے۔

سہولت توسیع

مزید :

صفحہ اول -