قوم کیپٹن کرنل شیر خان اورلالک جان شہید کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،شبلی فراز

      قوم کیپٹن کرنل شیر خان اورلالک جان شہید کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،شبلی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان، لالک جان شہید نشان حیدر کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان کا یوم شہادت کے موقع پر ملک کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرنے والوں کو شبلی فراز نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر قربان ہونے والے یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل دے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -