حکومت کی سرپرستی میں مافیا ز پل رہے ہیں، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی سر پرستی میں مافیاز پل رہے ہیں، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرتے رہیں گے، نااہل حکومت کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے احسن اقبال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، معیشت کے حالات ابتر ہیں، صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی، جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو موجودہ وزیراعظم بل جلا رہے تھے، اب حکومت کہہ رہی ہے سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے، ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر کے کریڈٹ لیا جا رہا ہے، بجلی آج بھی ضرورت سے زائد مقدار میں موجود ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا حکومت نے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا، 70 سالہ تاریخ میں اتنے بجلی کے منصوبے نہیں لگے جتنے (ن) لیگ نے لگائے، دھرنوں سے ہمارا ڈیڑھ سال ضائع کرایا گیا، حکومت نے معیشت تباہ کر دی، آج گردشی قرضہ 2100 ارب ہے۔
پریس کانفرنس