کراچی میں 14گھنٹے طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج، ارکان اسمبلی کا دھرنا

کراچی میں 14گھنٹے طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج، ارکان اسمبلی کا ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیدیا اور کہا کہ کراچی کی تقسیم کار کمپنی کی اجارہ داری ختم کر کے رہیں گے۔کراچی میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دھرنے میں اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور ریاض حیدر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری اب ختم کریں گے، اس نے کراچی کے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، قاتل کے الیکٹرک کی من مانیاں مزید نہیں چلیں گی۔ ادھر کراچی سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے۔ گڈاپ کاٹھور، گلشن معمار، شادمان ٹاؤن، احسن آباد، اورنگی، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی، ملیر سعود آباد، نیو کراچی، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، مارٹن کوارٹرز، جمشید روڈ، عزیر آباد، ایف بی ایریا پر سات گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔ نصرت بھٹو کالونی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر عوام نے احتجاج کیا، لسبیلہ سڑک پر بھی احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 2 اور فیز 4 میں دوپہر 4 بجے سے بجلی بند ہے۔ ملیر کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ریلوے سٹی ہمپ یارڈ کالونی میں شام 5 بجے سے بجلی بند ہے۔ حیدر آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بھی 6 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -