شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط اور بیان بازی تک محدود ہو گئی: فیا ض الحسن

  شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط اور بیان بازی تک محدود ہو گئی: فیا ض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط بازی اور بیان بازی تک محدود ہو گئی ہے۔شہباز شریف قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب میڈیا کی آزادی کے چیمپیئن کے چکر میں "چاچا خوامخواہ" بننے کی کوشش نہ کریں۔اپنے ادوار میں آلِ شریف میڈیا ہاؤسز پر پریشر ڈال کر اپنی مرضی کے اینکرز تعینات اور فارغ کرانے کے دلدادہ اور شوقین تھے۔ آلِ شریف کے ادوار میں ذاتی انا اور خواہشات کی تکمیل کے لیے لیڈنگ اخبارات کو بند کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں آلِ شریف کے دور میں ایک مشہور قومی اخبار پابندیوں کے باعث ایک صفحے تک محدود ہونے پر مجبور ہو گیا تھا۔ آج تمام چینلز اور اخبارات کو بلا تفریق حکومتی اشتہارات اور بزنس دیا جا رہا ہے۔ چینل 24 کی بندش سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی تعلق نہیں ہے۔ میر شکیل الرحمن کو نیب میں اپنا کیس لڑنے کی مکمل آزادی سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا اور نیب دونوں ادارے اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے آزادانہ حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -