پاک، افغان، چین مذاکرات، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  پاک، افغان، چین مذاکرات، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان نائب وزارئے خارجہ کی سطح پر مذاکرات میں تینوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی نائب وزارئے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کے تیسرے دور کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ تینوں ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف متحدہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔مذاکرات میں افغان امن ومفاہمتی عمل اورتینوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پراتفاق بھی کیا گیا،جبکہ فریقین نے افغان مہاجرین کی واپسی کومفاہمتی عمل کاحصہ بنانے پربھی اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اورچین نے انٹراافغان ڈائیلاگ کے آغازاورجنگ بندی کی کوششوں کوسراہااور پاکستان اورچین نے مفاہمتی عمل کیلئے افغان حکومت سے مزید تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذاکرات میں انسداد دہشتگردی سیکیورٹی تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا،افغانستان سے غیرملکی افواج کاانخلاء منظم،ذمہ دارانہ اورمشروط ہوناچاہیے۔
سہ فریقی مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -