کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان شہیداس قوم کی خوش قسمتی،اسدعمر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر اور حوالدار لالک جان نشان حیدر کو انکی برسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹرپیغام میں اسد عمرنے کہا کہ 21 سال پہلے وطن کا دفاع کرتے ہوئے، کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر اور حوالدار لالک جان نشان حیدر شہید ہوئے۔ کرنل شیر خان صوابی اور لالک جان غزر گلگت بلتستان سے تعلق رکھتے تھے۔خوش قسمت ہے یہ قوم جس کے ہر حصے کا رہنے والا اس پر جان نچھاور کرنے کو تیار ہے۔
خوش قسمتی