لیگی قیادت ایڑیاں رگڑ رگڑ کر کرپٹ لیڈر کا دفاع کر رہی ہے،عثمان ڈار

لیگی قیادت ایڑیاں رگڑ رگڑ کر کرپٹ لیڈر کا دفاع کر رہی ہے،عثمان ڈار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنی کا بے روزگار مزدور دیہاڑی کی تلاش میں ہے۔جب سے دبئی کی کمپنی چھوڑی خواجہ صاحب گھبرائے گھبرائے پھرتے ہیں۔آج کل انکا سارا گزر بسر عمران خان اور حکومت پر تنقید سے ہو رہا ہے۔تنقید کرنیوالے بتائیں اپنے دور میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے۔عثمان ڈارکے کہا کہ آپ کی نا اہلی، کرپشن اور کک بیکس کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔آج ہر منصوبے پر شفافیت اور میرٹ پر کام آگے بڑھایا جا رہا ہے۔پوری لیگی قیادت ایڑیاں رگڑ رگڑ کر کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہے۔نیب میں پیشیاں بھگتنے والے ہمیں حکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں۔ بڑے بڑے منصوبوں کی بات کرنے والے اپنے حلقے میں ایک وینٹی لیٹر تک نہ دے سکے۔جس حلقے سے منتخب ہو کر آپ پارلیمنٹ تک پہنچے اسے صحت کی کیا سہولت دی؟۔عثمان ڈار کا کہناتھاکہ سیالکوٹ کے کسی ہسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر کا نہ ہونا آپ کی نا اہلی کیلئے کافی ہے۔سیالکوٹ کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اپنی کوششوں سے پہنچائے۔125 سے زائد ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام ہسپتال کے حوالے کر دیا ہے۔

لیڈر کا دفاع

مزید :

صفحہ اول -