نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ22کے افسر جاوید غنی کو نوشین جاوید امجد کی جگہ چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔منگل کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ جاوید غنی کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے وہ ممبر کسٹمز پالیسی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔انہیں نوشین جاوید امجد کی جگہ چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -