تمام اخراجات کے بعد فی کلو چینی کی لاگت 54سے 59روپے

تمام اخراجات کے بعد فی کلو چینی کی لاگت 54سے 59روپے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں آٹا اور گندم بحران سے متعلق دائردرخواست پر وزارت انڈسٹری نے رپورٹ داخل کر دی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام اخراجات ڈال کر چینی کی فی کلو پیدواری لاگت 54 روپے سے 59 روپے تک ہے۔ مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں وزارت انڈسٹری نے کاسٹ آف پروڈکشن سے متعلق رپورٹ داخل کی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ چینی کی فی کلو تیاری، کرایہ، سمیت تمام اخراجات ڈال کر لاگت 59روپے آتی ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ چینی کی پیدواری لاگت سمیت پروفٹ ڈال کر 67 روپے میں فروخت ہو سکتی ہے، ملک میں گندم اور چینی کی قیمتیں بڑھتی رہیں، کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان سویا رہا، گندم اور چینی بحران کے پیچھے ایک مافیا ہے جسے طاقتور حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔گندم، چینی بحران پیدا کرکے چند مخصوص افراد نے اپنی جیبیں بھریں،عدالت سے استدعا ہے کہ گندم او چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کی مزیدسماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔

لاگت

مزید :

صفحہ آخر -