لاہور ہائیکورٹ، عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

لاہور ہائیکورٹ، عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے تمام کارکنوں کو2، 2 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔عوامی تحریک کے کارکنوں کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔کارکنوں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کی قرآن خوانی میں شرکت کے لیے لاہور آ رہے تھے۔ ولیس نے بھیرہ انٹر چینج پر روک کر تشدد کیا اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا۔ پولیس نے سو افراد کو گرفتار کیا۔ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 87 ملزمان کو پانچ سال اور 13 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیلیں زیر التوا ہیں۔

ضمانتیں منظور

مزید :

صفحہ آخر -