جرم سے نفرت کے اظہار کیلئے اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائی گئی: مشتاق احمد غنی

جرم سے نفرت کے اظہار کیلئے اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائی گئی: مشتاق احمد غنی

  

پشاور(نیوزرپورٹر): سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا سپیشل کمیٹی برائے بچوں پر تشدد رپورٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں اہم پیغام. آج کا دن ایک تاریخی دن ہے کہ جس رپورٹ پر حکومتی و اپوزیشن اراکین نے دن رات ایک کر کے اور انتہائی عرق ریزی و جانفشانی سے اس رپورٹ پر کام کیا. معاشرے میں معصوم بچوں پر بڑھتے ہوئے جنسی و جسمانی تشدد کی روک تھام کے لئے سخت ترین سزاوں کے نفاذ اور معاشرے میں اس ناسور کے خلاف آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں تمام اراکین نے یک زبان ہوکر آواز اٹھائی. بچوں پر تشدد کے حوالے سے جو رپورٹ بنائی گئی ہے اس میں تجویز کردہ سزاوں و دیگر ہدایات کو صوبے کے تمام اضلاع میں نافذ کرینگے. تمام اراکین اسمبلی اس بات کو یقینی بناینگے کہ ان کے متعلقہ اضلاع میں متعلقہ حکومتی ادارے اس حوالے سے کتنا کام کررہے ہیں.انھوں نے محکمہ سوشل ویلفیر کو ہدایات جاری کی کہ ہر مہینے سیکرٹری سوشل ویلفئر اس حوالے سے پیش رفت پر اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کریں. انھوں نے کہا کہ اس جرم سے نفرت کے اظہار کے لئے اس اسمبلی نے آواز اٹھائی اور باقاعدہ طور پر کھڑے ہوکر اپنا احتجج ریکارڈ کروایا.چونکہ ملک کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاون میں چلا گیا اس وجہ سے اس رپورٹ کو پیش کرنے اور اسکے نفاذ میں بھی تھوڑی سی تاخیر ہوئی. مگر اب وقت آگیا ہے کہ اس کو جلد از جلد ایوان میں پیش کیا جائے اور اس میں معزز اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر فوری عمل درآمد ہو.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -