مردان،کورونا سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،تعداد 59 ہوگئی

  مردان،کورونا سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،تعداد 59 ہوگئی

  

مردان(بیورورپورٹ) کورونا کی جان لیوا وباء کے باعث خاتون سمیت 2افراد جان بحق ہوگئے ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق خاتون مسماۃ (ز) زوجہ محمد خان کا تعلق ضلع بونیر جبکہ مرزر خان ولد شیراللہ شیرگڑھ کا رہائشی تھا دونوں افراد ایم ایم سی میں زیرعلاج تھے جس سے اب تک جان بحق افراد کی تعداد59ہوگئی اس طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5پازیٹیو کیسسز سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد1145ہوگئی جبکہ13 نگیٹیو کیسسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس سے نیگیٹو کیسسز کی تعداد3566ہوگئی جان لیوا وباء سے 972افراد صحت یا ب ہوچکے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -