نئے معاہدے پاکستان اور چین کی دوستی کی لازوال مثال،گوادر، بلڈرز، ڈویلپرز

نئے معاہدے پاکستان اور چین کی دوستی کی لازوال مثال،گوادر، بلڈرز، ڈویلپرز

  

لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) گوادر، بلڈرز، ڈویلپرز، اسوسی ایشن (GBDA) کی طرف سے پاک چائنہ آزاد پتن ہائیڈروپاور منصوبے کے معاہدے اور تعمیراتی شعبہ کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم،50لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے سنجیدہ اقدام ہے نئے معاہدے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی مثال ہیں۔ 1800میگا واٹ سستی بجلی کے معاہدے 8ہزار افراد کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جارہے ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی کوششوں سے پاکستان کی تقدیر بدلنے جارہی ہے۔گوادر پاکستان کا محفوظ روشن مستقبل ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے تیز ترین اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جی بی ڈی اے کے چیئرمین احمد اقبال بلوچ سیکرٹری باسط محمود ملک، سیکرٹری فنانس طارق منیر،چیئرمین پنجاب زون ابرار خان نیازی، سیکرٹری اطلاعات باقر بلال نے ”روزنامہ پاکستان“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں سستی بجلی کا منصوبہ ڈیڈھ ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ احمدا قبال بلوچ نے کہا گوادر میں ہاؤسنگ سیکٹر کے منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کا آغاز خوش آئند ہے ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ماسٹر پلان کی منظوری۔ جی ڈی اے کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ باسط محمود ملک نے وزیر اعظم کی طرف سے سستے گھروں کی فراہمی کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کے قیا م کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے اس سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

گوادر، بلڈرز، ڈویلپرز

مزید :

صفحہ آخر -