پی ٹی آئی لائیرز ونگ کے زیر اہتمام جی پی او چوک مال روڈ پر کورونا فری کیمپ،سامان تقسیم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف لائیرز ونگ کے زیر اہتمام جی پی او چوک مال روڈ پر کورونا فری کیمپ لگایا گیا،اس موقع پر شہریوں میں ماسک اورکورونا سے بچاؤ کے لئے کٹس بھی تقسیم کئے گئے،صدر انصاف لائیرز ونگ حسین فاروق کی قیادت میں جی پی او چوک مال روڈ پر کرونا فری کیمپ لگایا گیا جس میں تحریک انصاف کے سینئروکیل انیس ہاشمی،سیکرٹری عمیر نیازی سمیت دیگر وکلا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سامان تقسیم