تہکال واقعہ،4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

  تہکال واقعہ،4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

  

پشاور(نیوزرپورٹر)تہکال پولیس کی شہری پرتشدد کیس میں جوڈیشل کمیشن نے عامرتہکالے اور4دیگرگواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں اس وقت جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کررہے ہیں، گزشتہ روز جب چار گواہان جہانزیب خان ٗعطاء اللہ ٗ بلال اور شفیق اللہ جب جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوئے تو اس موقع پر انہوں نے کمیشن کے سامنے اپنے بیانات قلمبند کروائے، جبکہ متاثرہ شہری ردیع اللہ عرف عامر تہکالے نے بھی کمیشن کے روبرواپنا بیان ریکارڈ کرایا، جوڈیشل کمیشن نے اب تک پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر رہاہے واضح رہے کہ تہکال پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو گالیاں دینے والے عامر تہکالے کو گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور بعد میں برہنہ کرکے ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر حکومت نے نوٹس لیا تھا اورواقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -