پلاٹ کیس سماعت، میر شکیل الرحمن کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جنگ اورجیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی رہائی کی درخواست پر مزید سماعت آج8جولائی پر ملتوی کرتے ہوئے میر شکیل الرحمن کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ جنگ اور جیو کی طرف سے عمران خان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر میر شکیل الرحمن کو گرفتار کیا گیا۔نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی، صرف ایک شخص کو گرفتارکرناآئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔ فاضل بنچ نے میر شکیل الرحمن کی درخواست پر ان کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔سماعت کے موقع پر سٹی فورٹی ٹو کے مالک محسن نقوی،جیو نیوز کے اینکر حامد میر، سہیل وڑائچ،مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا ثناء اللہ سمیت متعددصحافی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
پلاٹ کیس