غیر ت کے نام پر دہرے قتل میں ملوث ملزمان کی ضمانت کنفرم
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدعتیق شاہ نے بڈھ بیر میں غیرت کے نام پر سگی ماں اورسوتیلے باپ کے دوہرے قتل کیس میں ملوث دو ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے سیدبلال جان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان جھانزیب اور ذاکر پرالزام ہے کہ انہوں نے احسان اللہ اوراس کی اہلیہ بی بی گل کو غیرت کے نام پرقتل کردیاتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرپشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ رپورٹ وقوعہ کے چار گھنٹے بعد درج کی گئی، انویسٹی گیشن آ فیسر نے موقعہ وارادت سے نہ تو کوئی خول کارتوس برآمد کئے اور میڈیکل دستاویزات مدعی مقدمہ کے رپورٹ کی نفی کرتے ھیں۔ اور نہ ہی ملزمان نے گرفتاری کے بعد کوئی اقبال جرم کی ھے۔