پی ٹی آئی میں کوئی عمران کا متبادل نہیں،مائنس ون فارمولا ممکن نہیں لگتا: شاہد خاقان

پی ٹی آئی میں کوئی عمران کا متبادل نہیں،مائنس ون فارمولا ممکن نہیں لگتا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا میری نظر میں ناممکن ہے، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا تو کم درجے کا بخار رہا، کورونا کی وجہ سے بے پناہ کمزوری ہوئی اور ابھی بھی کمزوری ہے۔ کورونا سے قبل 10 سے 12 کلو میٹر تک روز واک کرتا تھا لیکن کورونا سے اتنی کمزوری ہوئی کہ آدھا کلو میٹر کی واک بھی نہیں کرسکتا۔ قرنطینہ سے پہلے 8 ماہ جیل میں گزارے اس لیے آئسولیشن کا احساس نہیں ہوا۔ شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی اوراس کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، میں تو چاہتا ہوں کہ حکومت 5 سال مکمل کرے لیکن اس حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ عدم اعتماد تحریک واحد راستہ ہے کیونکہ مائنس ون فارمولا میری نظر میں نہ ممکن ہے، نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنی میڈیا سنسر شپ اس حکومت کے دور میں ہے کسی اور دور میں نہیں رہی۔ اپوزیشن نے میڈیا کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر آواز اٹھائی ہے۔ موجودہ حکومت چینل بند کرواتی ہے اور لوگوں کو نوکریوں سے نکلواتی ہے۔ حکومت صحافیوں کا پرامن احتجاج برداشت نہیں کرسکتی تو اور کیا کرسکتی ہے۔عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ گورننس کی بہتری کیلئے اپنا منہ بند رکھیں، وزیر اعظم کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، عمران خان صرف اپنا منہ بند لیں تو حالات 50 فیصد بہتر ہوسکتے ہیں۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -