کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، فضل حکیم

  کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، فضل حکیم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت سیدوشریف میں پی ٹی آئی باجوڑکے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیاسی وتنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ایم این اے محمد بشیر خان،سینئر نائب صدر سدید الرحمٰن،انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی اختر خان،ضلع باجوڑ کے صدر خلیل الرحمٰن،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرضیاء،سیکرٹری اطلاعات عبدالحق یار،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لقمان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان اللہ راز،نائب امیر محمد،سینئر نائب صدر معمبر خان،فنانس سیکرٹری حاجی طور گل،نائب صدر فرید خان ترابی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان مامو زے،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحب اللہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ زمان اورڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نواز خان نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے پی ٹی آئی ضلع باجوڑ کے تنظیم کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور تمام فیصلے کارکنوں اور ممبران اسمبلی کے مشاورت اور اتفاق سے کیا کریں تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین فیصلے اور ترقیاتی کام ہوں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے پی ٹی ائی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے حلقوں کے ممبران اسمبلی اور پی ٹی آئی ورکروں سمیت عہدیداروں سے مکمل عزت و احترام سے پیش آئے اور ان سے مکمل تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -