سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی پر اعتماد کی سزادی جاتی ہے ٭…………مولا بخش چانڈیو

  سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی پر اعتماد کی سزادی جاتی ہے ٭…………مولا بخش ...

  

حیدرآباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پی پی پی پر اعتماد کرنے کی سزا دی جاتی ہے۔ کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، دیہات میں عوام دن بھر بغیر لائٹ کے رہتے ہیں۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کیحصے کے فنڈز نہیں دیئے گئے۔ اگر ڈاکٹرز بولتے ہیں تو ان پر لاٹھی چارج کرکے گرفتار کیا جاتا ہے۔ صحافیوں کو بے روزگار کروایا گیا، اب میڈیا ہاوسز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک طرف کورونا ایک طرف آپ، دونوں بیماریاں ہیں۔ خان صاحب آپ ڈرگئے ہیں، جب ہی تو کہہ رہے ہیں کہ دوسرا آپشن نہیں ہے۔ آپ کے آپشن ڈھونڈے جارہے ہیں، اگر کوئی مل گیا تو آپ کہاں جائیں گے؟مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ ان کے دماغ کا خلل ہے، عوام کے پاس بہت آپشن ہیں۔ شخصیات کو تلاش کیا جارہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالا جاسکے، انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والا ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے جن لوگوں پر انگلی اٹھی وہاں کیوں احتساب یا اقدامات نہیں؟ قرضہ لے کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ ملک نہیں ڈوبے گا، آپ ڈوب جائیں گے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو متنازع بنا یا گیا۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -