اسلام آبادہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر کیخلاف دائر درخواستیں غیر موثر قرار دیکر مسترد کر دیں

  اسلام آبادہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر کیخلاف دائر درخواستیں غیر موثر قرار ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا اور درخواستیں فی الوقت غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں۔ اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہاکہ مندر کی فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جا چکا ہے، ہائیکورٹ کے سامنے فنڈنگ کے معاملے پر موجود درخواست ابھی غیر موثر ہو گئی ہے، سی ڈی اے نے بلڈنگ پلان منظور نہ ہونے پر مندر کی تعمیر بھی ابھی روک دی ہے، عدالت کے سامنے اس معاملے میں مداخلت کی کوئی بنیاد موجود نہیں، تعمیرات سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق ہی ہو سکتی ہیں۔فیصلہ کے مطابق سی ڈی اے اپنے قوانین کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔

درخواستیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -