ایس پی کینٹ حسن جہانگیر سے تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

ایس پی کینٹ حسن جہانگیر سے تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے وفد نے صدر مجیب الرحمٰن کی قیادت میں ایس پی کینٹ حسن جہانگیر سے ملاقات کی ہے جس میں تاجروں نے مخلتف مسائل ایس پی کینٹ کے سامنے پیش کئے وفد میں تاجر رہنماء محمد شوکت، نثار خان، فلک نیاز، سردار حسین، زبیر، عدنان اور یاسین بھی موجود تھے تاجروں نے ایس پی کو بتایا کہ صدر بازار خصوصاً شفیع مارکیٹ میں تجاوزات قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ تاجروں کو موٹر سائیکل کاغذات اور ڈبل سواری کی آڑ میں تنگ کیا جا رہا ہے بعض اوقات گاہکوں کی جانب سے دکانداروں کو جعلی بینک چیکس دیے جاتے ہیں جس سے انہیں پریشانی کا سامنا رہتا ہے مجیب الرحمٰن نے بتایا کہ تاجروں کے آپس میں لڑائی اور تنازعات پر ان کے درمیان جرگے سے قبل ہی پولیس مقدمات درج کرتی ہے جس میں جرگے کے فیصلوں کا بھی احترام کرنا چاہیے ساتھ ساتھ صدر بازار میں کئی سالوں سے تعینات پولیس اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے ایس پی کینٹ نے تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی تاجروں نے ایس پی کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -