نیب نے برجیس طاہر سے ذرائع آمدن اورپراپرٹیز کی تفصیل مانگ لی

        نیب نے برجیس طاہر سے ذرائع آمدن اورپراپرٹیز کی تفصیل مانگ لی

  

لاہور(این این آئی) نیب لاہور نے لیگی رکن اسمبلی برجیس طاہر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔نیب لاہور نے برجیس طاہر سے اسلام آباد اور ننکانہ میں جائیدادوں اور اکاونٹس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ اسلام آباد سیکٹر جی میں خریدے گئے فلیٹ اور پیمنٹ کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جی 10اسلام آباد میں فلیٹ کی عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ فیلٹ کا معاملہ عدالتی فیصلے سے ہوا یا عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہوئی۔اسلام آباد جی سیکٹر میں حاصل کیے گیے پلاٹ کی انسٹالمنٹ کی تفصیلات،سانگلہ ہل میں حاصل کیے گئے 2 پلاٹس کی پیمنٹ کی شواہد،اپنے اور اپنی فیملی کے اکاؤنٹس،سیونگ سرٹیفکیٹ سمیت تمام تفصیلات،زرعی انکم کیا ہے اور اسکے علاوہ سورس آف انکم کیا ہے ان کی تفصیلات جمع کروائیں۔

ذرائع آمدن

مزید :

صفحہ آخر -